بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا، جس میں انڈین بارڈرسیکیورٹی فورس کےپورنم کمارشاہ اور پنجاب رینجرزکےمحمداللہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر آج پاکستان اور بھارت کے قیدیوں کا تبادلہ ہوا،سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ انڈین بارڈر سیکورٹی فورس کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیرارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے 12 مئی کو جنگ بندی مفاہمت کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا تھا ، جس میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا۔

جس کے بعد ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں