اشتہار

پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرز فلیگ میٹنگ

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر: پاکستان اور بھارت کے درمیان بریگیڈ کمانڈرز کی سطح پر فلیگ میٹنگ میں سرحد پر کشیدہ صورت حال کو کم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان بریگیڈ کمانڈرز کی سطح پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ملاقات مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچ چکاں دا باغ کرسنگ پر ہوئی ۔ دونوں اطراف کے فیلڈ کمانڈرز نے سرحد پر کشیدہ صورت حال کو کم کرنے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔

دونوں اطرف شہریوں کی ہلاکتیں اور بڑے پیمانے پر نقصان پر بھی بات بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ میٹنگ کا انعقاد ایسے وقت میں ہوا ہے، جب بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ میٹنگ ڈیڑھ سال کے بعد منعقد ہوئی، اس سے پہلے آ خری میٹنگ جنوری 2014میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں