ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی، تاہم میچ سے قبل شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں موسم قدرے بہتر ہوچکا ہے، بارش کے امکانات پہلے سے کافی کم ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے، پورے دن بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا، تاہم اب بارش کے صرف ایک گھنٹہ ہونے کا امکان باقی رہ گیا ہے۔
موسم کی تازہ ترین پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کا 40 سے 60 فیصد ہے، جبکہ دن ساڑھے 3 بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل شائقین کرکٹ شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکیں تیز ہوچکی ہیں، پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔