آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کے درمیان 14 اکتوبر کو مقابلہ ہوگا مگر شائقین کے جذبات میچ کے لیے ابھی سے عروج پر ہیں اور وہ شدت سے اس میچ کے منتظر ہیں۔
بھاری نجی چینل نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پھر سے اپنا مشہور زمانہ اشتہار ’موقع موقع‘ پیش کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچز کے حوالے سے 2015ء میں پہلی بار نشر ہونے والا اشتہار شائقین میں بے حد مقبول ہے۔
شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کے لیے ’موقع موقع‘آفیشل براڈ کاسٹرز پھر سے میدان میں ہیں جب کہ اس بار اشہتار میں بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کو بھی لیا گیا ہے۔
نمبر ون اور نمبر ٹو ٹیم کے درمیان شوپیس ایونٹ 2023 میں ہونے والے مقابلے کے لیے نہ صرفچ پاکستان اور بھارت کے شائقین منتظر ہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں اس میچ پر مرکوس ہیں۔
پروموشنل اشہتار میں بھارتی اداکارہ شہناز گل بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کے ساتھ موجود ہیں جب کہ ایک شخص پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنا منیچ جیتنے کے لیے پرامید دکھائی دے رہا ہے۔
مذکورہ اشتہار میں ’موقع موقع‘ کے مرکزی کردار آپس میں بات کرتے ہوئے اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ بھارتی نجی چینل کی جانب سے جاری ہونے والی اس نئی مہم کو ’8 کا ویٹ‘ نام سے منسوب کیا گیا ہے۔