ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹائیگر کو کس کی جیت کا انتظار ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا سب کو ہی انتظار ہے لیکن ٹائیگر کو کس کی جیت کا انتظار ہے؟

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 اکتوبر بروز ہفتے کو مدمقابل آئیں گی، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے ہیں۔

پاکستان نے ابتدائی دو میچز میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کو شکست دی تو بھارت بھی آسٹریلیا اور افغانستان کو شکست دے چکا ہے۔

کرکٹ شائقین کو ہی نہیں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو بھی پاک بھارت میچ کا انتظار ہے۔

سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار ان گیارہ ٹائیگرز کا سب سے بڑا مشن، 7 لگاتار جیت کے بعد بھی آٹھویں بار ہوگی کانٹے کی ٹکر، یہ کرکٹ رائیورلی ہے گریٹ، پورے ہندوستان اور ٹائیگر کو ہے آٹھویں جیت کا انتظار۔‘

دبنگ خان کہتے ہیں کہ ’8 کا ویٹ، آخر میں وہ کہتے ہیں کہ جب تک ٹائیگر مرا نہیں تب تک ٹائیگر ہارا نہیں۔‘

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری 10 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں کترینا کیف، عمران ہاشمی ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں