اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے، بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسند گروہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات کو سبوتاژ کررہے ہیں، پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان امن کے لیے اور مذاکرات کے لیے کھڑا ہے، پاکستان نے کھلے دل سے کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

[bs-quote quote=”بھارت کو براہ راست ملاقات کی پھر سے دعوت دینا دفتر خارجہ کا فیصلہ ہوگا” style=”style-18″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے اندر شدت پسندی بہت زیادہ آچکی ہے، وزیراعظم نے حلف برداری میں بھارتی کرکٹرز کو بلایا اس کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا، لگتا ہے بھارتی کابینہ میں یکسوئی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق لگتا ہے کہ بھارتی کابینہ میں یکسوئی نہیں ہے، پاکستان کی فتح ہے کہ پاکستان آج امن کی طرف کھڑا ہے، بھارت کی طرف سے جس شدت پسندی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ آج رات اقوام متحدہ اجلاس میں جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست ایک پیج پر نہیں ہے، لگتا ہے بھارت میں شدت پسند گروہ حاوی ہورہے ہیں، بھارت کی قیادت میں اختلاف نظر آرہا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، عوام امن چاہتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونا خطے کے لیے اہم ہے، بھارت کو براہ راست ملاقات کی پھر سے دعوت دینا دفتر خارجہ کا فیصلہ ہوگا، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے بھارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں