ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

’پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہے، قوم نے بھارتی ایجنڈے کو بےنقاب کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا مشکور ہوں، قوم نے یک زبان ہو کر بھارتی ایجنڈے کو بےنقاب کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ بھارت کے سینئر صحافی سوشل میڈیا پر رونا رو رہے ہیں کہ بھارت کا بیانیہ ناکام ہو چکا، بھارتی میڈیا اور بھارتی صحافیوں نے فالس فلیگ آپریشن کی جھوٹی خبریں پھیلائیں جب پاکستان نے جواب دیا تو اب بھارتی میڈیا کو چھپنےکی جگہ نہیں مل رہی۔

عطاتارڑ نے کہا کہ بھارتی بیانیہ پیچھے رہ گیا بھارت میں رونا ہے پاکستان نےکہیں کا نہیں چھوڑا، بوکھلاہٹ میں بھارت نے ایک غلطی پر دوسری غلطی کی، پہلگام واقعہ کی ایف آئی آر عجلت میں درج کی گئی، ایف آئی آرمیں لکھا ہے واقعہ دن ایک بجکر 50منٹ پر شروع ہوا اور 2بجکر20منٹ پرختم ہوا جب کہ ایف آئی آر 10 منٹ بعد 2بجکر30منٹ پردرج بھی کر لی گئی، عقل کے اندھوں کو بھی پتہ ہے ایسے واقعات کی تحقیقات ہوتی ہیں یہ کیسا واقعہ ہےجس کی ایف آئی آر وقوعہ کے10 منٹ بعد درج کردی گئی، اس طرزکی ایف آئی آر مقامی پولیس اسٹیشنوں میں معمولی جھگڑوں پردرج کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کو بین الاقوامی سطح کا معاملہ بنانے کی کوشش کی، ایف آئی آر منظرعام پر آنے سے بھارت کا پورا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا ہے بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر سامنے آچکا ہے، پاکستان کو ایک مرتبہ پھر بیانیے کی جنگ میں سبقت حاصل ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے بھارت نے عجلت میں قانون کو دیکھے بغیر یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بیان دیا، پاکستان دوٹوک کہہ چکا ہےکہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے پاکستان پانی کے مسئلے پر بھرپور طریقے سےجواب دے گا بھارت اب پریشان اور بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں