کراچی : پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سعودی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے آج تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان گشیدگی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے، ترجمان ایئرلائنز نے کہا کہ سعودی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے آج تمام پروازیں منسوخ ہیں، پاکستان کی موجودہ صورتحال دیکھتےہوئےفلائٹ آپریشن شروع کریں گے۔
خیال رہے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ایمریٹس ایئرلائن اور فلائی دبئی کی پروازیں 10مئی تک منسوج ہیں جبکہ دیگر غیر ملکی ایئرلائن نے اپنا فلائٹ آپریشن آج سےشروع کردیا ہے۔
قطر ایئرویز اور پاکستانی ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن بحال کردیا ہے، قطرایئرکی دوحہ سے کراچی کی دو پروازوں نے کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کیا جبکہ کراچی سے واپسی کی پرواز صبح آٹھ بجے دوحہ لینڈ کرگئی۔
اسی طرح پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز بھی روانہ ہوگئی، تاہم پی آئی اے نے صبح سات بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز منسوخ کردی۔
اس کے علاوہ ایئر سیال،ایئر بلو، فلائی جناح کی اسلام آبادسےلاہور کی پروازیں روانہ ہوگئیں۔