اشتہار

جنگ ہوئی تو بھارت دنیا کے نقشے سے ہی مٹ جائے گا، سردارعتیق احمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی حماقت کی تو ہندوستان عالمی نقشہ سے مٹ جائے گا، پلوامہ حملہ اجیت دیول ڈاکٹرائن کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں، ان کو مکمل مذہبی آزادی حاصل نہیں، نام نہاد جمہوری ملک ہونے کے دعویدار ہندوستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

پلوامہ واقعے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دراصل آئندہ انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر پاکستان مخالف مہم جوئی کررہے ہیں، پلوامہ حملہ اجیت دیول ڈاکٹرائن کا ہی نتیجہ ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گلی گلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ہندوستان کی تباہی کی علامت ہیں، بھارت کے جنگی جنون سے ایشیا کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

سردار عتیقکا کہنا تھا کہ  اگر  بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کی تو ہندوستان ہمیشہ کیلئے عالمی نقشہ سے مٹ جائے گا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے، سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ

واضح رہے کہ سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ نے گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو مارا ہے۔

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو مسلسل ہوا دینے پر سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار الیکشن قریب آنے پر یہ سب کر رہی ہے، صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں