کراچی: انقلاب ایران کے قومی دن کے موقع پر قونصل جنرل ایران احمد محمدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات پختہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں 40ویں انقلاب ایران کے دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ایران احمد محمدی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ہمسایہ ممالک ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ خصوصی روابط کے خواہاں ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمسایہ ملک ایران سے دیرینہ تعلقات ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہان تھا پاک ایران تعلقات میں پہلے سے زیادہ پختگی آئی ہے، تقریب میں شریک دیگر سیاسی شخصیات نے بھی پاک ایران تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
پاکستان اور ایران اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، گورنر سندھ
تقریب میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، ناصر شاہ، سعید غنی سمیت شہر کی مختلف سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے انیسویں اجلاس کے موقع پر یہ حتمی فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے باہمی مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کرکے اپنے تعلقات کو مزید استوار بھی کر رکھا ہے۔