بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان اور جاپان میں اسمارٹ واٹر میٹرز کے نفاذ کیلیے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی و سماجی ترقیاتی پروگرام کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوگئے جس کے تحت جاپانی حکومت فیصل آباد شہر میں اسمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں مدد فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز جبکہ جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر اکاماتسو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس پروگرام کے تحت جاپانی حکومت پانی 510 ملین جاپانی ین (3.50 ملین ڈالر) کی گرانٹ کے تحت فیصل آباد میں 8000 اسمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں معاونت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

یہ اسمارٹ میٹرز واسا فیصل آباد کو پانی کی فراہمی، ڈیمانڈ اور میجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں انتہائی کارگر ثابت ہوں گے۔

معاہدے پر دستخط کی اس تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ اس خصوصی تعاون پر جاپانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں اور اس منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلیے جاپانی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس سے قبل فروری 2025 میں پاکستانی ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے حوالے سے جاپان کے ساتھ اہم معاہدہ ہوا تھا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق ملکی ایئرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید آلات کی تنصیب کی جا رہی ہے، اس کے تحت ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر جدید (ای ڈی ایس-سی ٹی) سکیورٹی سکینرز نصب ہوں گے۔

مذکورہ ایئرپورٹس پر جائیکا منصوبے کے تحت جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب بھی ہوگی، جدید سکیورٹی سکینرز کی مدد سے آتشی مواد کی نشان دہی ممکن ہوگی۔

پی اے اے کے مطابق جائیکا (جاپان) فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہو چکی ہے، ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کی تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے وفد نے شرکت کی، 4 ارب روپے سے زائد کا معاہدہ ٹیک انٹرنیشنل کمپنی کے ساتھ ٹوکیو میں طے پایا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ جاپانی گرانٹ سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں