ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستانی ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی، پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی ہنر مند افراد کو جاپان بھیجنے کیلئے پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے گئے ،ایم اویو کا مقصد نجی کمپنی کے ذریعے پاکستانیوں کوجاپان بھجوانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہنر مند افراد کو جاپان بھیجنے کیلئے پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، دستخط کی تقریب میں زلفی بخاری اور جاپانی سفیرماٹسوڈاکونی نوری شریک ہوئے۔

تقریب میں جاپانی سفیر ماٹسوڈا کوُنی نوری نے کہا 30 ہزار پاکستانی جاپان میں کام کر رہے ہیں، پاکستانی جاپان کی تعمیروترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستانی آئی ٹی میں بہت مہارت رکھتے ہیں، ہیومن ریسورس کے تبادلے سے پاک جاپان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ایم اویوکامقصد نجی کمپنی کےذریعےپاکستانیوں کوجاپان بھجوانا ہے، جاپانی سفارتخانے کی سفارشات پر پاکستانیوں کو جاپان بھیجا جائے گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جاپان کے ساتھ ایسا کوئی میکنزم نہیں تھا، جاپان کو آنے والے سالوں میں 5 لاکھ افراد کی ضرورت ہو گی، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سےزیادہ پاکستانیوں کو کوٹہ ملے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں