بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاک میرینز نے سگھانڈو دریا میں ڈوبتے 4 ماہی گیروں کو بچا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک میرینز نے سگھانڈو دریا میں ڈوبتے 4 ماہی گیروں کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سگھانڈو دریا پر اللہ مولا نام کا ہاوڑہ (چھوٹی کشتی) تکنیکی خرابی کے باعث ڈوب گیا، جس پر چار ماہی گیر سوار تھے۔

پاک میرینز کی پیٹرولنگ ویزل نے بروقت ریسکیو آپریشن کر کے ماہی گیروں کو بچا لیا، بعد ازاں متاثرہ ماہی گیروں کو پاک میرینز نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے میرین بوٹ پر روانہ کر دیا۔

- Advertisement -

ماہی گیروں میں نقوی عبداللہ بوریو، کارو موریو، جمیل بوریو اور شفیق بوریو شامل ہیں، جن کا تعلق گوٹھ قاسم بوریو سے ہے۔ واضح رہے کہ کریکس کے دلدلی علاقوں میں آئے روز ماہی گیروں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک میرینز ماہی گیروں کو ریسکیو اور امدادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مستعد رہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں