ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

کورونا ریلیف فنڈ، پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ نے کورونا وائرس سے ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے کورونا وائرس سے ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمودایک ماہ کی تنخواہ جبکہ وائس ایڈمرل، ریئرایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران 3،3دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے دیگرافسران 2،2دن کی تنخواہ اور چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کے اعلان کے بعد پاک فضائیہ نے امدادی فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے جب کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئےایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ائیرمارشل افسران 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے جب کہ پائلٹ آفیسر رینک سےگروپ کیپٹن تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں