اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا جدید اے ٹی آر ایئرکرافٹ شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا جدید اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور بغیر پائلٹ اڑنے والا اسکین ایگل ایریل سسٹم شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں بغیر پائلٹ اڑنے والا اسکین ایگل ایریل سسٹم اور تیسرا جدید اے ٹی آر ایئر کرافٹ شامل کرلیا گیا ہے، کراچی مہران ایئر بیس پر ہونے والی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ مہمان خصوصی تھے۔

NAVY POST 1

افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے نئی دفاعی صلاحیتوں کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

چیف آف نیول اسٹاف نے بتایا اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن دوہزار تیس کا حصہ ہے۔

NAVY POST 2

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید سسٹمز،آٹو پائلٹ اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل چھ بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہے، ائیر کرافٹ چھ گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے تیار ہونے والاسترہ ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا اور وزیراعظم نوازشریف نے افتتاح کیا تھا، فلیٹ ٹینکر لاجسٹک سپورٹ، جنگی آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی معاونت اور طبی سہولتوں کے ساتھ امدادی آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔


 مزید پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا


سال 2013 ءمیں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں