منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سانحہ اورماڑہ : پاک بحریہ کے تین جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : اورماڑہ کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک بحریہ کے تین جوان اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیے گئے، شہید ہارون چھٹیوں پر گھر آرہا تھا، دوماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب ہونے والے سانحے میں چودہ افراد کو شہید کردیا گیا تھا جن میں پاک بحریہ کے تین جوان بھی شامل تھے۔

پاکستان کی سمندری حدود کا محافظ ہارون چھٹیوں پر گھر آرہا تھا، گھر تو پہنچا لیکن قومی پرچم میں لپٹے تابوت میں، شہید ہارون کا جنازہ ڈسکہ پہنچا تو پورا گاؤں آخری دیدار کے لیے امڈ آیا، شہید ہارون کی دو ماہ بعد شادی ہونا تھی۔

- Advertisement -

شہید حوالدار علی اصغر کی نمازجنازہ چوک اعظم میں ادا ہوئی، تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے سلامی دی۔

شہید علی رضا کی نماز جنازہ جڑانوالہ میں ادا کی گئی جس میں بحریہ کے افسروں اوراہلکاروں سمیت سیکڑوں لوگ شریک ہوئے، شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

واضح رہے کہ بدھ کی رات اورماڑہ میں دہشت گردوں نے پاک بحریہ کے جوانوں سمیت چودہ مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں