ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

نیول چیف اسٹاف ایڈمرل ذکاءاللہ کی پاک نیوی کرکٹ ٹیم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات امیرالبحر نے ٹیم کی انتھک محنت اور ٹرافی اپنے نام کرنے کو سراہا۔

انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ 2015 آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں 16 سے 28 نومبر تک کھیلا گیا۔ امیرالبحرنے کھلا ڑیوں سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا میں اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے کی تمام صلاحتیں رکھتے ہیں ۔

ٹورنامنٹ ٹی 20 اور ون ڈے لیگ فارمیٹ پر کھیلا گیاجس میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار ٹیموں نے آسٹریلیا، دو نے نیوزی لینڈ اور ایک ایک ٹیم نے برطانیہ، فجی ، ملائشیا اور پاکستان سے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کے حصہ میں آیا۔

ٹورنامنٹ کے دوران پاک بحریہ کی ٹیم نے اپنے تمام 4ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بعدازاں سیمی فائنل میں رائل آسٹریلین نیوی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا ئی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کینمبرا کے مناکا اوول گراونڈ میں پاک بحریہ اور ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کے درمیان28 نومبر کو کھیلا گیا ۔

پاک بحریہ کی ٹیم نے ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں