منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ بحری سرحدوں کےدفاع میں ہتھیاروں اور آلات کے بھرپور استعمال کی بھی اہمیت ہے، بحری سرحدوں کا دفاع اولین ذمہ داری ہے ، پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے سجاول میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچے اور کریکس ایریا کا دورہ کیا ، اس موقع پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے نیول چیف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے جنوب مشرقی سرحد پرموجوداگلے مورچوں کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر امیرالبحر کودرپیش خطرات ،آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نےفرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے عزم کو سراہا۔

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ بحری سرحدوں کےدفاع میں ہتھیاروں،آلات کےبھرپوراستعمال کی بھی اہمیت ہے، بحری سرحدوں کادفاع اولین ذمہ داری ہے ،پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں