ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ارض پاک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے افواج پاکستان نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ایک اور ثبوت دے دیا، پاک بحریہ نے بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے گئے۔

جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے، مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تجربات کا مشاہدہ کیا۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کامیا تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں