ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں آپریشن، منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے پی این ایس معاون نے کارروائی کی، مشکوک کشتی کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضبط منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر ہے، منشیات کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں نے بھارتی نیوی کی نیندیں اڑا دیں

اس سے قبل جون 2024 میں پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی تھی اور یہ 10 دن میں بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کی خلاف تیسری بڑی کارروائی تھی۔

پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں