اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کا خشکی سے سطح آب پر مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ نے خشکی سے سطح آب پر مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

ترجمان ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خشکی سے سطح آب پر مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، یہ میزائل جدید ٹیکنالوجی اورایویونکس سے لیس ہے، جو اس کو سمندر میں اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔

میزائل کا یہ کامیاب تجربہ پاکستان کے ساحلی علاقے سے کیا گیا، جس میں میزائل نے سمندر میں اپنے مقرر ہ ہدف کوانتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔ میزائل کے اس تجربے کے موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق اور پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرز موجود تھے۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف نے میزائل کے کامیاب تجربے اور اس میں شامل افراد خصوصاً میزائل یونٹ کے عملے کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اپنے پیغام میں آفیسرز اور عملے کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ ویپن سسٹم پاک بحریہ کے آپریشنل دائرہ کار میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے، جس سے پاک بحریہ کو زمین سے سمندر میں دور فاصلے تک میزائل لانچنگ کی صلاحیت حاصل ہو چکی ہے اور اس طرح ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

مزید پڑھیں : پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا، پاک بحریہ کے جہاز سے داغے گئے میزائل نے سو فیصد درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔


مزید پڑھیں : پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” میزائل کا کامیاب تجربہ


اس سے قبل گذشتہ سال ہی اپریل میں پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” کا کامیاب تجربہ کیاتھا ، پاکستان نیوی نے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو مارکرنے والے میزائل ضرب کی کامیاب لانچنگ اور تجربے کے بعد اسے پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں