ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں دوسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں دوسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوا، نو روزہ ورکشاپ کا موضوع’’بحری اقتصادیات ، خوشحال پاکستان‘‘ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دوسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ورکشاپ میں سمندر کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جائے گا۔

ورکشاپ سے کمانڈنٹ پاک نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نےمیری ٹائم سیکٹر میں آگاہی پیدا کرنے کی پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ورکشاپ میں ممبر پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، دانشوروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، اس کے علاوہ ممتاز مقررین، اسکالرز، تعلیمی ادارے اور میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد ورکشاپ میں موجود تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکا کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کریک ایریاز کا دورہ کرایا جائے گا، گوادر بندرگاہ، کراچی میں مختلف متعلقہ اداروں کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں