پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا جس کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
پاکستان ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ 16 مارچ سے شروع ہونے والی یہ سیریز پانچ میچوں پر مشتمل ہے۔
گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر سیریز کی دلکش ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے کپتان ایش سودھی نے ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کی اور تصاویر بنوائیں۔
View this post on Instagram
دریں اثنا ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم جو گزشتہ روز کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ ایک دن آرام کے بعد آج پہلے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔
قومی ٹی 20 اسکواڈ نے ہیگلے اوول میں پریکٹس کی۔ بیٹرز او بولرز نے نیٹ میں پریکٹس سے قبل ایکسر سائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان سے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی واپس لینے کے ساتھ انہیں ڈراپ بھی کیا۔ ان کے ساتھ اسٹار بیٹر بابر اعظم اور نسیم شاہ بھی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی ہے جب کہ آل راؤنڈر شاداب خان کی طویل عرصہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
ٹی 20 سیریز کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت حسب سابق محمد رضوان ہی کریں گے۔ بابر اعظم اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔