پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے کتنے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے تاہم سیریز کے دوران برسات مداخلت کر کے مزا کرکرا کر سکتی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا کل سے آغاز ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک کے بیشتر علاقے بارشوں کی لپیٹ میں ہیں اور آج شام سے بارش برسانے والا نیا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ ایسے میں شائقین کرکٹ کو فکر ہے کہیں سیریز بارش میں نہ بہہ جائے۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جب کہ آخری دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

تاہم جڑواں شہروں میں کل سے تین روز تک بارش کی پیشگوئی ہے جس کے باعث پنڈی میں کھیلے جانے والے ابتدائی دو میچز جو بالترتیب جمعرات 18 اپریل اور ہفتہ 20 اپریل کو شیڈول ہیں، ان کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کی۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن سے پریکٹس کا آغاز کیا جس کے بعد بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کیا۔ دونوں ٹیموں کا پری سیریز فوٹو شوٹ بھی ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس میں عندیہ دیا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو بھی سیریز کے دوران آرام دیا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں