تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستانی نژاد روبینہ شاہ کے لیے ایک اور خصوصی اعزاز

لندن : پاکستان یونین ناروے نے پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر روبینہ شاہ کی رضاکارانہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خصوصی اعزاز سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر روبینہ شاہ کو یونین ناروے کی جانب سے گذشتہ روز خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اس سے قبل ملکہ برطانیہ روبینہ شاہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہائی شیرف کے عہدے پر فائز کرچکی ہیں۔

پاکستانی نژاد خاتون برطانوی شہر گریٹر مانچسٹر کی مانچسٹر یونیورسٹی میں سینئر لیکچرار کی حیثیثت سے فرائض انجام دیں رہی ہیں۔

پاکستان یونین ناروے کی جانب سے اوسلو میں منعقدہ تقریب میں ہائی شیرف روبینہ شاہ کو رضا کارانہ طور پر متحدہ ریاست کے لیے احسن کارکردگی دکھانے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ناروے کے وزیر ثقافت ٹرائن اسکائی گرینڈے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر روبینہ شاہ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین ناروے کی جانب سے ایوارڈ وصول کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے، مانچسٹر کے شہریوں کی دیانتداری اور انسانیت کے ساتھ خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

ہائی شیرف کا کہنا تھا کہ خلوص کے ساتھ خدمت کرنے کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -