پاکپتن : سرکاری اسکول کے تالاب سے چھ سالہ بچے کی لاش ملی، سفاک ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کا رہائشی چھ سالہ غلام مصطفیٰ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا لیکن جب بچہ شام تک گھر نہ لوٹا تو لواحقین نے اس کی تلاش شروع کی۔
والد کا کہنا ہے کہ جب غلام مصطفیٰ کہیں نہ ملا تو ہم نے سرکاری اسکول کی دیواریں پھلانگ کر اسے اندر جا کر ڈھونڈا، کافی دیر بعد بچے کی لاش اسکول کے تالاب کے پاس گارے سے ملی، پولیس نے قتل کے شبے میں دو ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
مزید پڑھیں: قصور کی ننھی زینب کا قاتل عبرتناک انجام کو پہنچا، مجرم عمران علی کو پھانسی دے دی گئی
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہروں قصور اور چنیوٹ میں کمسن بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی اور قتل کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، اس گھناؤنے جرم کی پاداش میں عمران نامی مجرم کو حال ہی میں عدالت نے پھانسی کی سزا دی تھی جس کے بعد اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔