اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

محکمہ ریلوے میں مالی بحران سر اٹھانے لگا، تنخواہیں تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: 13 روز سے معطل ٹرین آپریشن کی وجہ سے محکمہ ریلوے میں مالی بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ریلوے کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث 13 دن سے مسافر ٹرین آپریشن بند ہے۔

محکمہ ریلوے کو پہلے ہی اربوں کے نقصان کا سامنا ہے اور اب ٹرین آپریشن معطلی کی وجہ سے اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور مالی بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

محکمہ ریلوےمیں مالی بحران کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے، کراچی ڈویژن میں تاحال کسی ریلوے ملازم کو تنخواہ نہیں ملی۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کے آفس کا گھیراؤ کیا ہے اور تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب کلرک اسٹاف ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں