راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ روسی فوج کا شمار دنیا میں بہترین افواج تاہم پاکستان آرمی کو بھی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے کا تجربہ حاصل ہے، مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف پاک روسی فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے اٹک فیلڈ ایریا پہنچے اور حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشقوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پڑھیں: پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں
مزید پڑھیں: پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ
انہوں نے کہا کہ ’’روسی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے تاہم پاکستان کی فوج کو جنگ کا سب سے زیادہ تجربہ ہے، دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاکستانی فوج کے جوان دنیا کے بہترین جنگجو ہیں‘‘۔