جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاک روس جنگی مشقیں تیسرے روز بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور روس کے درمیان فرینڈ شپ دو ہزار سولہ مشترکہ فوجی مشقیں تیسرے روز میں داخل ہوگئیں ہیں، پہاڑوں پر جنگی مہارت کے مظاہرے دس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی خواہش حسرت بن گئی، پاک روس فوجی مشقیں تیسرے روز بھی جاری ہے، پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فوجی روسی افواج کے ساتھ ملکر مشقیں کر رہے ہیں اور مشکل علاقوں میں جنگ کرنے کے پاکستانی فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی جانب سے تقریباً دو سو فوجی حصہ لے رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روسی اور پاکستانی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں  10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

اس سے قبل مشقوں کے حوالے سے بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر روس نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


مزید پڑھیں : پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ


بھارت کی تمام سرتوڑ کوششوں کے باوجود روس کا فوجی دستہ جنگی مشقوں کے لئے پاکستان پہنچا، اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بڑا واویلا مچایا کہ بھارت کے دباؤ پر روس نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کردی ہیں لیکن روسی فوجی دستے نے جنگی مشقوں کے لیے پاکستان آ کر بھارت کا جھوٹ اسی کے منہ پر دے مارا۔


مزید پڑھیں : پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے


واضح رہے رواں سال میں روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کہا تھا کہ 2016ء میں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی جبکہ روسی اور پاکستانی افواج مشترکہ طور پر پہلی بار فوجی مشقیں کریں گی، جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں