جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

’پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سعودی میڈیا گروپ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکومنٹریز کی تیاری کیلیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے اور صحافیوں کے تبادلے، تربیتی پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلیے مل کر کام کرنے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قریبی تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، سعودی وژن 2030 کی حمایت اور تعلقات مضبوط بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کیلیے سنہری مواقع موجود ہیں، کانفرنس دنیا بھر کے میڈیا کیلیے باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ہے، پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ہماری ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ ترجیح ہے، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی آئندہ میٹنگ پاکستان میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں