جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات ہوئے جس میں بجلی کی پیدواری، ترسیل و تقسیم کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر توانائی و قدرتی وسائل احمد حامد الغامدی کے پاکستان پہنچنے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات میں بجلی کی پیدواری، ترسیل و تقسیم کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت وزیر توانائی اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے جبکہ سعودی وفد کی قیادت سعودی وزارت توانائی کے مشیر اور سعودی سفیر نے کی۔

وزیر توانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔

سعودی وفد نے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان پہنچنے کے بعد احمد حامد الغامدی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں توانائی، صنعت و تجارتی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کوایل این جی پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش کی جائے گی اور ایل این جی پراجیکٹ میں سعودی سرمایہ کاروں کو شیئرز پیش کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں