جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پاک سعودی فورسز کی خصوصی تربیتی مشقیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: پاکستان سعودی اسپیشل فورسز کی خصوصی مشقیں سعودی عرب میں جاری ہیں جن میں 68 افسران اور جوانوں پر مشتمل پاکستانی دستہ بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان سعودی اسپیشل فورسزکی خصوصی تربیتی مشقیں الشہاب ٹوکےنام سے سعودی عرب کےشہرریاض میں جاری ہیں جن کا مقصد انسداد دہشت گردی سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ’2ہفتے کی مشقوں میں68 افسران اور جوانوں پر مشتمل پاکستانی دستہ شریک بھی شریک ہے جو انسداد دہشت گردی کے تجربات سے مستفید ہورہا ہے‘۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الشہاب اول مشترکہ مشقیں گزشتہ سال پاکستان میں ہوئی تھیں مگر اس بار ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب میں کیا گیا، مشترکہ مشققں کا دوسرا مرحلہ 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کی 26 تاریخ کو سعودی ولی عہد شاہ سلمان نے دہشت گردی کے خلاف تشکیل دیے جانے والے اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس مشترکہ فورس کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے‘۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں