تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاک سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں الکسح 4 اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الکسح 4 اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں میں روٹ، ایریاسرچ ،وہیکل سرچ ، کلیئرنس آپریشن شامل تھیں۔

دونوں ملکوں کے بری افواج کے جوانوں نے مشقیں، روٹ، ایریا اور وہیکل سرچ سمیت کلیئرنس آپریشن اور دیسی ساختہ باردوی سرنگوں، باردو سے بھری گاڑیوں سے نمٹنے کی ڈرلز ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق "الکسح چوتھی” کی اختتامی تقریب ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور میں منعقد ہوئی، تربیتی مشق میں دونوں ممالک کے آرمی کے دستوں نے حصہ لیا۔

دو ہفتے جاری رہنے والی مشق کا مقصد روٹ سرچ، ایریا سرچ، وہیکل اور افراد کی سرچ سمیت ایریا کلیئرنس آپریشنز میں باہمی تجربات کا تبادلہ کرنا تھا، جبکہ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، بارود سے نصب گاڑیاں، انسداد خودکش صورتحال سمیت دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے بارے میں تکنیکی مشقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کے حصے کے طور پر الکسح سیریز کی چوتھی مشترکہ مشق ہے، پاک فوج کے انجینئر انچیف نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرز میجر جنرل سعد مسفر القحطانی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی فوجی وفد بھی اختتامی تقریب میں شریک تھا۔

Comments

- Advertisement -