بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: رینجرز و دیگر ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے رینجرز و دیگر ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پولیس، رینجرز، حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک سری لنکا کرکٹ سیریز سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی لائحہ عمل مرتب کیا، پاکستان رینجرز و دیگرادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع رینجرز کو دیں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے ملک میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں