کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پی ایس ای میں کاروبار کا ہفتہ وار رجحان مجموعی طور پر منفی رہا۔
اسٹاک ایکسچینج ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 136 پوائنٹس کم ہوکر 41948 پر بند ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 42442 رہی جبکہ ہفتہ وار کم ترین سطح 41895 رہی، رپورٹ کے مطابق بازار میں ایک ہفتے میں 1 ارب 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
اس کے علاوہ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 47 ارب 51 کروڑ روپے رہی، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کم ہوکر 6818 ارب روپے ہے۔