تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک سوزوکی کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید بند رکھنے کا اعلان، سینکٹروں ورکرز کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

اسلام آباد : پاک سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید بند رکھنے کا اعلان کردیا اور سینکٹروں ورکرز کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید پانچ روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کار ساز پلانٹ بیس جنوری تک بند رہے گا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر پابندی کے باعث پرزے جات، سی کے ڈی اور دوسری انوینٹریز کی کمی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹویوٹا کار ساز کمپنی کا پلانٹ بھی مسلسل بند ہے، جس کے باعث سیکٹروں ورکرز کی نوکریاں کھٹائی میں پڑ گئیں ہیں تنخواہیں روک دی گئیں ہیں۔

یاد رہے جمعہ کو ملت ٹریکٹر نے پلانٹ سولہ جنوری سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سے قبل پاک سوزوکی موٹرز نے 7 سے 13 جنوری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث پاکستان میں سوزوکی کی تمام گاڑیوں کی بکنگ روکی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کمپنی اگست سے ہر ماہ دس سے بارہ دن کیلئے پلانٹ بند کر رہی ہیں۔

کمپنی اعلامیہ کے مطابق سوزوکی موٹر سائیکل پلانٹ کھول دیا گیا ہے، جس پر کام جاری رہے گا، ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹویوٹا، ملت ٹریکٹرز اور دوسری بڑی کمپنیوں نے بھی اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -