جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔

انگلینڈ سے کرکٹ کی جنگ کے لیے شاہین پہاڑوں پر ڈیرے ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ کھلاڑی سطح سمندر سے 4000 فٹ کی بلندی پر سخت مشقیں کریں گے۔

کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں 35 کھلاڑیوں کا بوٹ کیمپ 4 جون تک جاری رہے گا جس میں فزیکل فٹنس پر زور ہوگا۔ بوٹ کیمپ سے قبل لیے جانے والے فٹنس ٹیسٹ میں متعدد کھلاڑیوں کی فٹنس غیر تسلی بخش رہی۔ پی سی بی نے ٹیسٹ نہ دینے والے انجرڈ کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا مئی کے آخر میں کیمپ کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔ پاکستان کا دورہ انگلینڈ 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں