تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

نسیم شاہ کے چھکوں نے بھارتیوں کے بھی چھکے چھڑا دیئے، ویڈیو دیکھیں

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی عبرتناک شکست پر نہ صرف افغان عوام بلکہ بھارتیوں کے منہ بھی لٹک گئے۔

میچ کے آخری لمحات میں جب پاکستان ٹیم مشکل میں گھری تھی اس وقت بھارتی شائقین انجام سے بے خبر خوشی کے شادیانے بجا رہے تھے۔

پاکستانی بالر نسیم شاہ کے دو چھکوں نے ان کے بھی چھکے چھڑا دیے، بھارت میں ابھی تک سوگ کا سماں ہے تاہم پاکستان میں ایسے جشن منایا جارہا ہے جیسے ایشیا کپ کی ٹرافی جیت لی ہو۔

بھارتی سورماوں کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں کپتان روہیت شرما کو یہ امید تھی کہ وہ ایونٹ کے فائنل میں ہوں گے لیکن ان کے ارمانوں پر بھی اوس پڑگئی۔

بھارتی ٹی وی چینل کے ایک لائیو پروگرام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے اینکر اور دیگر دو مہمان آخری بال تک یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ افغانستان ٹیم فتح سے ہمکنار ہوگی۔

لیکن جیسے ہی نسیم شاہ نے زوردار وننگ شاٹ لگا کر خوشی کا اظہار کیا اور اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا تو پروگرام کے میزبان اور مہمانوں کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔

دوسری جانب پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شائقین کرسیاں توڑ رہے ہیں اور دوسری جانب کھڑے پاکستانی مداحوں کی طرف پھینک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : افغان شائقین کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ افغانستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

پاکستان کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اور اسے چھ گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ دو بولرز کریز پر موجود تھے اور شکست پاکستانی فینز کو آنکھوں کے سامنے نظر آ رہی تھی۔

لیکن پھر نسیم شاہ نے فضل حق فاروق کو آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو فلک شگاف چھکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Comments

- Advertisement -