ابوظہبی: پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ اور عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئٹی سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، آسٹریلیا کے کپتان اے جے فنچ نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، 32 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فخر زمان آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور وہ 105 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ 110، چوتھی اور پانچویں 130 کے مجموعی اسکور پر گریں۔
قومی ٹیم کے پانچ تین مجموعی اسکور میں تین رنز کا اضافہ کر سکے، آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں حسین طلعت، فہیم اشرف، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان اور عماد وسیم تھے، نئے آنے والے بیٹسمین حسن علی 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بابر اعظم نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی اننگز
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم میدان میں آئی تو بغیر کسی اسکور پر اوپنر اور کپتان فنچ صفر پر آؤٹ ہوئے، کینگروز کی دوسری وکٹ پانچ، تیسری اور چوتھی 16 کے مجموعی اسکور پر گری، 6 رنز اضافے کے بعد 22 پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ بھی 22 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں نئے آنے والے بیٹسمین اے سی اگر 60 رنز پر پویلین لوٹے، کینگروز کی ساتویں وکٹ 72، جبکہ آٹھویں 78 اور نویں 89 کے مجموعی اسکور پر گری۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2،حسن علی اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 89 پر آل آؤٹ ہوئی اور اس طرح پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’ٹیسٹ سیزی جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بہت بلند ہے، آج اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دینے کی کوشش کریں گے‘۔
عماد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اسکواڈ پاکستان
فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، سرفراز احمد، محمد حفیظ، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
اسکواڈ آسٹریلیا
یاد رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست رہنے کے لیے آسٹریلیا کو کم از کم ایک میچ میں شکست دینا لازم ہے جبکہ کینگروز کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے سیریز تین صفر سے لازمی جیتنی ہوگی۔
آسٹریلیا اگر پاکستان کو 2 میچز میں شکست دیتا ہے تو رینکنگ میں بھارت کی ٹیم دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 10 میچز میں پاکستان اور سات میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔