جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

جوش فلپ T20 سیریز کیلئے آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا نے جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوش فلپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی شامل رہیں گے۔ کوپر کنولی کی جگہ فلپ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تیسرے ون ڈے میچ میں کوپر کنولی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو برسبین کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرا دی کپتان محمد رضوان نے اس فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا کو اس کے گھر پر ہرانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ فاسٹ بولرز نے سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھائی جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کو اچھے اسٹارٹ دیے۔

محمد رضوان نے کہا ک ہماری ٹیم نے توقعات کے مطابق پرفارم کیا۔ میری ٹیم کا ہر کھلاڑی کپتان ہے اور ہم یہ سیریز سب کے مشوروں سے جیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں، چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتں یا ہاریں۔

روہت شرما کا دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان

واضح رہے کہ محمد رضوان کا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کے بعد پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا ہے۔ کینگروز کے دیس آنے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا میں کافی عرصے سے نہیں جیتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کبھی نہیں جیت سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں