جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین : آسٹریلیا نے پاکستان کو بانوے رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھی جیت لیا، پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 269 کے ہدف کے تعاقب میں42.4 اوورز میں 176 پرہی ڈھیر ہو گئی، پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کا اس سے اچھا موقع ہاتھ نہیں آ سکتا تھا جو اس نے ضائع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پاکستان کی بولنگ کے سامنے غلط ثابت ہوا۔ اظہرعلی کی جارحانہ کپتانی کی بدولت آسٹریلیا کی آدھی ٹیم صرف اٹھتر رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

match-post-1

میچ پرپاکستان کی گرفت مضبوط تھی لیکن پھر ہوا وہی جس کا ڈر تھا، میتھیو ویڈ نے گلین میکس ویل کےساتھ مل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ دو سو انہترنز کا ہدف بڑا نہ تھا۔۔ اوپننگ شراکت بھی اچھی مل گئی تھی، لیکن شرجیل کےآؤٹ ہوتے ہی سب بدل گیا۔

match-post-2

شرجیل 18، حفیظ 4،عمراکمل 17،اظہرعلی 24 اوربابراعظم 33 رنز کےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان ٹیم کی باری صرف ایک سو چھتر رنز پر سمٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فلکنر نے 4، پٹ اسمنز نے 3،مچل اسٹارک نے 2 اور مچل مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میتھیو ویڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں