بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے منیجمنٹ کی طرف سے ملنے والے پلان کا بتا دیا۔
ویڈیو بیان میں عبداللہ شفیق نے کہا کہ کسی بھی ٹیسٹ کا چوتھا روز بہت اہم ہوتا ہے خوشی ہے کہ میچ کا چوتھا روز پاکستان کے نام رہا۔
انہوں نے کہا کہ آج حریف ٹیم کو آؤٹ کرکے کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کا پلان تھا عابد علی اور مجھے منیجمنٹ نے صرف لمبی پارٹنرشپ کا پلان دیا تھا۔
اوپنر بلے باز کا کہنا تھا کہ پچ آسان نہیں ہے اسپنر کا گیند اچھا ٹرن ہورہا ہے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے پر مطمئن ہوں۔
Debutant @imabd28 reviews his second half-century of the Chattogram Test and the unbeaten second innings partnership with @AbidAli_Real #BANvsPAK #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/HjX07cl46P
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2021
انہوں نے کہا کہ میرے لیے انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی بہتر پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہےکوشش ہوگی کل جلد از جلد ہدف عبور کیا جائے۔
واضح رہے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو کامیابی کے لیے مزید 93 رنز درکار ہیں، عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز بنا کر وکٹ پرموجود ہیں، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف ملا۔ قومی ٹیم نے میچ کے چوتھے روز میزبان کو ایک سو ستاون رنز تک محدود کیا۔