پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہونا ہے جس کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 21 اگست سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے نیشنل اسٹیڈیم میں انعقاد مشکوک ہو گیا ہے اور اس کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں تعمیراتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے دوسرے میچ کا وہاں انعقاد مشکل ہے اور یہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈم منتقل کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان کیا تھا۔