منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے آفیشلز کا پچ کا معائنہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز نے پچ کا معائنہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم اور کپتان بین اسٹوکس پچ کو ہاتھ لگا کر دیکھتے رہے۔

انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم نے پچ پر کھیلنے کے اسٹائل سے متعلق اسٹوکس کو رائے دی جبکہ انگلینڈ کے آفیشل نے پچ کی تصاویر بھی لیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنڈی میں سب سے اہم چیز یہ ہوگی کہ ٹاس جیتیں جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی اسے اچھا خاصہ ایڈوانٹیج ملے گا۔

اے آر وائی کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے شاہد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سلیکٹرز، کپتان اور کیوریٹرز نے کوشش تو کی ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی پچ اسپن بنے جبکہ پچ کو سکھانے کے لیے یہاں ہیٹرز اور پنکھے بھی لگائے گئے ہیں،

شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنڈی کی پچ اس بات کے لیے مشہور ہے کہ شروع میں بیٹرز کو مدد کرتی ہے تاہم یہ پچ بننے کے بعد میں ہی پتا چلے گا کہ کیا سامنے آتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے ٹاس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں بھی ٹاس کا اتنا زیادہ فرق نہیں پڑا تھا، اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے پلیئرز کی باڈی لینگویج کافی ڈاؤن لگی تھی۔

آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلیے محسن نقوی دبئی روانہ

انھوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پلیئرز نے سلمان آغا کے سیدھے دو کیچ ڈراپ کردیے تھے، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ پوری طرح سے ایڈجسٹ نہیں ہوپائے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں