ساؤتھمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہوگیا، قومی ٹیم میچ کے تیسرے روز 273رنز پر آل آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ میں دس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا ہے، ساؤتھمپٹن میں تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان فالو آن کے بعد دوسری اننگز کھیل رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر شان مسعود اور عابد علی کریز پر موجود ہیں ، شان مسعود نے 13 اور عابد علی نے 22رنز بنائے ہیں، تاہم بارش کے باعث فی الحال میچ روک دیاگیا ہے۔
Lunch break 🥪
Pakistan trail by 269 runs. #ENGvPAK Scorecard: https://t.co/OrbJ93vfwB pic.twitter.com/FF92V56gNB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2020
انگلینڈ کی پہلی اننگز583 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں273رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، کپتان اظہرعلی نے ناقابل شکست 141 رنز بنائے تھے، پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 310رنز درکار ہیں۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 150 رنز کی لیڈ مل گئی تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اظہر علی نے اپنی سنچری مکمل کرلی ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔