منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 445 رنز کا تاریخی ہدف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ناٹنگھم : انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا، پاکستانی بولر انتہائی بے بس نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو چارسو پینتالیس رنز کا ہدف دے دیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے 2006 میں نیدر لینڈ کیخلاف 443 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ نے 444رنز بنا کر یہ ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔

cricket

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی باولر بری طرح فلاپ ہوئے اور انگلش باولرز نے کھل کر دھلائی کی، کسی باولر کو خالی ہاتھ نہ جانے دیا۔

پاکستانی باؤلر سخت محنت کے باوجود بھی انگلینڈ کی صرف تین وکٹیں ہی گرانے میں کامیاب ہوئے۔

انگلش ٹیم نے شاہینوں کو بتا دیا کہ ون ڈے میچ میں کیسے پہلے بیٹنگ کی جاتی ہے، انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

cricket1

پاکستانی بولر انگلش کھلاڑیوں کے آگے بے بس دکھائی دیئے ، وہاب ریاض سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے اپنے دس اوورز میں ایک سو دس رنز دیئے اورانہوں نے دو نو بالز پردو وکٹیں لیں جو کسی کام نہ آسکیں۔

انگلینڈ کے الیکس ہیلز نے پاکستانی بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 122 بالز پر 171 رنز بنائے، بٹلر نے بائیس بولوں پر ففٹی بناتے ہوئے 51 بالوں پر 90 رنز بنائے۔ جبکہ جے روٹ نے 86 گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مورگن نے 27 گیندوں پر 57 رنز بنائے، اسکور کیے، جے روٹ اور مورگن ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کے اوپنر جے جے روئے صرف 15 رنز بنا سکے۔

اس طرح انگلینڈ نے تین وکٹوں نے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے اس کی ون ڈے تاریخ کا سب سے بڑا 445 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں