مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ مانچسٹر میں جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
ایلکس ہیلز نے 37 رنز اسکور کیے، جیسن روئے نے اکیس رنز بنائے، ایلکس ہیلز عماد وسیم کی بال پر اہل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ جیسن روئے کو بھی عماد وسیم نے کلین بولڈ کیا۔
جے روٹ صرف چھ رنز بنا سکے اور شعیب ملک کی بال پر حسان علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جوس بٹلر بھی کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور سولہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ جبکہ مورگن نے چودہ رنز، بین اسٹاکس صرف چار بناسکے اور آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ولے نے بارہ رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے چار اوورز میں اٹھارہ رنز دے کر تین کھکاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی عماد وسیم نے چار اوورز میں سترہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسان علی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔