اشتہار

ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ: پاک بھارت میچ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاک بھارت میچ بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، بھرپور مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہو گی، بڑے میچ سے قبل قومی ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کرلی ہے، قومی ٹیم نریندر مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پر امید ہے۔

بھارت کیخلاف ہونے والے آج کے میچ میں قومی میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

- Advertisement -

پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ میں معلوم ہے پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں پہلے بھی بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیلا ہے، مجھے معلوم ہے کل پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا اگر پاکستانی فینز ہوتے تو وہ بھی اسٹیڈیم آتے اور سپورٹ کرتے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ہائی اسکورنگ میچ ہورہے ہیں بولرز کیلئے مارجن کم ہے، ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ چیلنجنگ ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لئے پراعتماد اور پرجوش ہیں، ماضی میں جو ہوگیا اس پر توجہ نہیں، جو حال میں ہے اس پر توجہ دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں