ایک اور سابق کرکٹ نے فخر زمان سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دے دیا۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نیان مونگیا کا کہنا ہے کہ فخر زمان اسپیشلٹ اوپنر ہے انھیں اوپننگ کرنی چاہیے،بابراعظم کو تیسرے نمبرپر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک یا دو کھلاڑیوں پر ڈیپنڈ کریں گے تو آگےبڑھنا مشکل ہوتاہے بابراعظم شروع میں آؤٹ ہوتا ہے تو پاکستانی ٹیم کومشکل ہوسکتی ہے بابراعظم اور محمد رضوان بہت اچھے بیٹر ہیں ان پر ٹیم کی بڑی ذمہ داری ہے۔
کور ڈرائیو کا ماہر کون، بابر اعظم یا کوہلی؟ آئی سی سی کے سوال پر کون بہتر قرار پایا؟
نیان مونگیا نے پاکستانی پیس اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بولرز ملکر کھیلتے ہیں تو کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں پاکستان کے پاس لیفٹ ہینڈ دو بولر ہیں جو روہت شرما کیلئے مشکل پیداکرسکتے ہیں۔
انہوں نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ اسٹرنتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ روہت شرما بھی بہترین بلے باز ہیں جب کہ ٹیم کا مڈل آرڈر بھی مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ دوملکوں کو جوڑتی ہے ماضی میں پاکستان کے پاس وسیم اکرم وقاریونس جیسے بہترین بولرز تھے۔