لاہور : پاکستانی حکومت نے بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی باضابطہ طور پو منظوری دے دی ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کرنا شروع کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی باقاعدہ طور پر اجازت دے دی ہے حکومت نے تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا مراسلہ وصول کر لیا ہے۔ اب بال بھارت کے کوٹ میں ہے جہاں سے ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں مل رہا اور کشمکش کی صورتحال برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان سے سیریز کھیلنا ہی نہیں چاہتی۔ راہ فرار تلاش کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔
بھارتی حکومت نے میڈیا کے ذریعے عوام کو بھڑکا کر پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کا بہانہ تیار کرلیا ہے اور آج بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جاری کردیا کہ پاکستان سے سیریز کی اجازت نہیں دی گئی
ہے۔